سانبہ جموں میں گرفتار کئے گئے اننت ناگ کے شہری کے اہلخانہ کا پریس کالونی میں احتجاج ؛ کہا ظہور احمد کی کسی جنگجوتنظیم سے کوئی وابستگی نہیںہے بلکہ وہ عام شہر ی ، ان کی رہائی کا کیا مطالبہ

سرینگر /15فروری : سانبہ جموں میں گرفتار کئے گئے اننت ناگ کے شہری کے اہلخانہ نے سوموار کو سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گرفتار کئے گئے شخص کا کسی جنگجوتنظیم سے کوئی وابستگی نہیںہے بلکہ وہ عام شہر ی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جموں پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ سانبہ سے اننت ناگ کے ٹی آر ایف جنگجو کی گرفتاری عمل میںلائیگی ۔ سی این آئی کے مطابق ڈورو شاہ آباد اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے کنبے نے سوموار کے روز پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کیا جس دوران انہوں نے جموں میں گرفتار کئے گئے شہری کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں جموں پولیس نے دعویٰ کیا کہ سانبہ علاقے سے ظہور احمد راتھر عرف ساحل نامی شخص کی گرفتاری عمل میںلائی گئی اور اس کے بارے میںبتایا گیا کہ وہ ٹی آر ایف کا جنگجوہے جبکہ بی جے پی اور پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔ ظہور احمد کے افراد خانہ نے پولیس دعوئوںکو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ظہور جنگجو نہیں بلکہ عام شہری تھا اور کسی بھی جنگجو تنظیم سے اس کی کوئی وابستگی نہیں تھی ۔ انہوںنے کہا کہ ظہور جموںمیں ہی قیام پذیر تھا اور گزشتہ دنوں رات کی تاریکی میں اسکو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں صبح کے اوقات سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع ملی جبکہ پولیس نے انہیں جنگجو بھی قرارد یا ۔ ۔ظہور احمد کے اہلخانہ نے آج بتایا ’’ وہ پہلے جنگجو تھا لیکن اس نے سال 2006 میں ہی خود سپردگی کی تھی‘‘تب سے لیکر وہ آج تک عام زندگی گزر بسر کر رہا تھا جبکہ اس کے بچے بھی ہیں ۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ظہور کی گرفتاری کی خبر ملنے کے بعد ہی انہوںنے جموں جاکر بھی ظہور سے ملنے کی کوشش کی تاہم انہیں وہاں بتایا گیا کہ ظہور کو اننت ناگ لیا گیا ہے لیکن آج تک ان سے کہیں بھی ہم ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی ہمیں بتاتا ہے کہ وہ ہے کہاں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ظہور سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔

Comments are closed.