مکمل کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے بند پڑی ؛ بانہال بارہمولہ ریل خدمات 17فروری دوبارہ بحال ہو رہی ہے ، محکمہ تیاریاں میں مصروف

سرینگر/12فروری/سی این آئی// مکمل کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے بند پڑی بانہال بارہمولہ ریل خدمات 17فروری دوبارہ بحال ہو رہی ہے اور سروس کو بحال کرنے کیلئے شمالی ریلوئے تیاریوں میں مصروف عمل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کے بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور 17فروری سے ریل سروس دوبارہ ٹریک پر لوٹ آرہی ہے ۔ سی این آئی کو شمالی ریلوئے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ بانہال اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروس کی بحالی کیلئے عوام کی بڑھتی مانگ کے بیچ محکمہ ریلوئے نے صوبائی انتظامیہ سے اس معاملے میں رجوع کیا تھا اور ریل خدمات کی بحالی کیلئے سفارشات پیش کی تھی جس کو ہری جھنڈی مل گئی ہے اور صوبائی انتظامیہ نے 17فروری سے ریل خدمات کی دوبارہ بحالی کے احکامات صادر کئے ہیں تاہم ریل خدمات کی بحالی کے دوران کوویڈ ایس او پیز پر عملدر آمد لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی انتظامیہ نے شمالی ریلوئے کے چیف ائریا منیجر کو ہدایت دی ہے کہ وہ17فروری سے ریل خدمات کو بحال کرنے کیلئے تیار یاں شروع کریں جبکہ اس دوران کوویڈ ایس او پیز پر بھی مکمل طور پر عملدر آمد کیا جائے ۔ خیال رہے کہ بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات گزشتہ ایک سال سے بند پڑی ہوئی جس دوران مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اور انہوں نے بار بار مطالبہ کیا کہ ریل سروس کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

Comments are closed.