کیلا موڑ پر مرمتی کام مکمل ، بیلی بریج کو ہٹایا دیا گیا ، اب معمول کے مطابق ٹریفک چلے گا

پسیاں گر آنے کی وجہ سے کچھ دنوں تک شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک ہی جاری رہے گا / آئی جی پی ٹریفک

سرینگر/12فروری: کیلا موڑ پر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد محکمہ ٹریفک کے مطابق سنیچروار سے سرینگر جموں شاہراہ پر معمول کے مطابق ٹریفک جاری رہے گا تاہم پسیاں گر آنے کے پیش نظر کچھ وقت تک شاہراہ پر صرف یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہے گی ۔ سی این آئی کے مطابق نیشنل ہائے اٹھارٹی آف انڈیا کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر کیلا موڑ کے نزدیک بیلی بریج کو ہٹایا دیا گیا ہے کیونکہ شاہراہ کا جو حصہ تباہ ہو چکا تھا اس کی مرمت مکمل کی جا چکی ہے ۔ اور اب سنیچروار سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔ این ایچ اے آئی ڈائریکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر کیلا موڑ کے نزدیک 9جنوری کو پل کا جو حصہ تباہ ہو چکا تھا اس کی مرمت مکمل کی جا چکی ہے اور شاہراہ کو مکمل طور پر قابل آمد رفت بنایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیلی بریج جو عارضی طور پر وہاں لگایا دیا گیا تھا اسکو ہٹادیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تباہ شدہ حصہ کی مرمت مکمل ہو چکی ہے جو کہ مسافروں کیلئے بڑی راحتی پیغام ہے ۔ اور اب معمول کے مطابق ٹریفک کی نقل و حمل میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ شاہراہ پر پل تباہ ہونے کے بعد این ایچ اے آئی نے عارضی طور پر وہاں بیلی بریج نصب کر دیا گیا تھا جس سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ۔ آئی جی پی ٹریف ٹی نمگیال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرمتی کام مل ہو چکا ہے جو کہ مسافروں کیلئے ایک بڑی خوش خبری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرمتی کام مقرر وقت کے اندر مکمل ہونے سے بڑی راحت نصیب ہوئی ہے ۔تاہم انہوںنے کہا کہ چونکہ علاقے میںزیادہ تر پسیاں گر آتی ہے تو کچھ دنوں تک شاہراہ پر صرف یک طرفہ ٹریفک کو ہی چلنے کی اجازت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او نے ایک بڑی کامیابی کے تحت شاہراہ پر محض 60گھنٹوںکے دوران ہی بیلی بریج نصب کیا تھا جس سے اس بات کویقینی بنایا گیا کہ ٹریفک کی نقل و حمل شاہراہ پر جاری رہی اور ضروری سازو مان کو کشمیر تک پہنچایا جا سکے ۔ یہاںیہ بات قابل امر ہے کہ گزشتہ ماہ سرینگر جموں شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہو کر رہ گئی تھی جب کیلا موڑ کے نزدیک پل ڈھہہ جانے کے بعد شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے مکمل طور پر بند ہوئی ۔

Comments are closed.