سرینگر/04 فروری: شیخ محلہ حاجی محلہ درد پورہ لولاب کے لوگ گزشتہ پندرہ روز سے بجلی سے محروم ہے اور لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ اگرچہ بجلی ٹرانسفارمر مرمت کیلئے ورکشاپ لے جایا گیا تاہم اب تک واپس نہیں لایا گیا جس کے نتیجے میں علاقہ شام کے بعد گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے شیخ محلہ حاجی محلہ درد پورہ لولاب کا بجلی ٹرانسفارمر پندرہ روز پہلے خراب ہوا تھا جس کو مرمت کیلئے ورکشاپ بھیج دیا گیا تاہم ابھی تک اس کو واپس نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ علاقہ گزشتہ پندرہ روز سے بجلی سے محروم ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ بجلی کی نایابی کے سبب ان سخت ترین ایام میں لوگ شدید پریشان ہوگئے ہیں خاص کر شام کے بعد علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سناٹا چھا جاتا ہے اور ہر سو اندھیرا ہی اندھیرا دکھائی دے رہا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اگرچہ کئی بار متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو بجلی کا ٹرانسفارمر واپس لانے کے بار ے میں بات کی گئی تاہم ان کی جانب سے خالی یقین دہانیاں کی گئیں زمینی سطح پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اس بارے میں اپیل کی اور بجلی ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کے بعد واپس علاقے میں نصب کرانے کیلئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.