پیر پنچال کے آر پار برفباری سے معمول کی زندگی متاثر ،لوگوں کو مشکلات درپیش
بیشتر علاقوں میںبجلی کا کہیں نام و نشان نہیں ، سڑکوں پر برف جمع ہونے سے لوگوں کو گھر وں سے نکلنا محال
سرینگر/23جنوری: وادی کشمیر میں تازہ برفباری کے باعث شما ل و جنوب میں معمولات زندگی متاثر ہوچکی ہے ۔بجلی ٹھپ پڑی ہے اور اہم رابطہ سڑکیںبند پڑی ہوئی ہے جس کے باعث لوگ گھروں میںہی محصور ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دوران شب سے ہوئی وادی کشمیر میں برفباری سے لوگ گھروں میںہی محصور ہے ۔ برف باری کے سبب تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگی ہے جبکہ کئی اندرونی رابطہ سڑکیں اب بھی برف کی وجہ سے ہنوز بند پڑے ہیں ۔ جنوبی کشمیر کے تمام اضلا ع پلوامہ ، شوپیان ، اننت ناگ اور کولگام میں کئی مقامات پرہلکی جبکہ کئی مقامات پردرمیانی درجے کی برفباری سے جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ٹھپ ہوگئی ہے ، بجلی نظام ٹھپ ہونے کے باعث لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سڑکوںپر برف جمع ہونے کے باعث لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا ہے ۔ادھر ،محکمہ بجلی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کے سبب انہیں بجلی بحال کرنے میں کافی دقتیں پیش آرہی ہے اور موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں ہی ہر ایک علاقہ میں بجلی بحال کی جائے گئی۔ادھر جنوبی ضلع پلوامہ سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ برفباری کے باعث معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ لوگوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کا نظام ٹھپ پڑا ہوا ہے اور سڑکوں پر بھی برف کی موجودگی سے لوگوں کو عبور و مرور میںمشکلات کا سامنا ہے۔ اسی دوران اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان سے بھی نمائندوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بھاری برفباری کے باعث لوگ مشکلات میںمبتلا ہو چکے ہیں اور انتظامیہ لوگوں کی راحت رسانی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا پا رہی ہے ، لوگوں کے مطابق نہ ہی بجلی سپلائی بحال کرنے اور نہ ہی سڑکوں سے برف ہٹانے کیلئے کوئی کارورائی عمل میںلائی جا تی ہے ۔
Comments are closed.