تارزو سوپور میں آپسی جھگڑے میں بزرگ شہری لقمہ اجل

علاقے میںکہرام ، پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی

سرینگر/22جنوری: شمالی قصبہ سوپو رمیں جمعہ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب آپسی جھگڑے کے دوران بزرگ شہری کی موت واقع ہوئی ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق سوپو ر کے تارزو علاقے میں دو قریبی رشتہ دار گھرانوں میں کسی معاملے کو لیکر آپسی تصادم آرائی ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ تصادم آرائی اس قدر سنگین تھی کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر آہنی تھیاروں سے حملہ کیا جس دوران ایک 55سالہ بزرگ شہری کی موت واقع ہوئی ۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت محمد خلیل کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق آپسی جھگڑے کے دوران محمد خلیل کو سر پر چھوٹ لگی تھی جس کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں زخمی حالت میں سوپور سب ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔اس سلسلے میں سوپور پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوا جس دوران ایک برزگ شہری کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جبکہ لوگوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرارد یا ۔

Comments are closed.