سرینگر/12جنوری: سرحدی قصبہ اوڑی میں پہاڑی سے پھسل جانے کے باعث دو فوجی پورٹر زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق فوج کے دو پورٹر منگل کو اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ نزدیکی پہاڑی سے پیر پھسل جانے کے باعث گر آئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دو فوجی پورٹر ناوندو اوڑی علاقے میں ایک فوجی پوسٹ سے نزدیکی پہاڑی پر گئے تھے جس دوران دونوں وہاں پھسل جانے کے نتیجے میں وہ سے گر آئے ۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں فوجی پورٹر پہاڑی سے گر آنے کے بعد زخمی ہو گئے جس کے بعد دونوں کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ دونوں فوجی پورٹروں کی شناخت محمد اشرف پسوال اور محمد رمیز پسوال کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی اسپتال میںحالت مستحکم ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.