سرینگر/11جنوری: اقتدار کونچلی سطح تک منتقل کرنے پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کومزیداختیارات دینے تعمیروترقی کو بنانے عوامی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے ڈی ڈی سی الیکشن کے بعد ان اداروں کے لئے فائنانس کمشن کاقیام عمل میں لانے کافیصلہ کیاہے اور آنے والے چند دنوں کے دوران جموں کشمیرکے لیفٹنن گورنر فائنانس کاباضابطہ طور پراعلان کرنے جارہے ہیں ۔اے پی آ ئی کے مطابق بی ڈی سی پنچایت اور ڈی ڈی سی الیکشن کے بعد اب جموں کشمیرمیں ان ادارو ںکی کارکردگی میں نکھار لانے زمینی سطح پرعملی طور پر پنچایت راج کومضبوط مستحکم بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے رقومات کی فراہمی کے لئے ان اداروں کی خاطر آزاد فائنانس کمشن کاقیام عمل میں لانے کافیصلہ کیاہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے اس فائنانس کمشن کوبراہی راست تعمیراتی پروجیکٹوں کومکمل کرنے کے لئے رقومات فراہم کی جائیگی تاکہ وہ وقت پر ڈی ڈی سی بی ڈی سی اور پنچایتوں کورقومات فراہم کرکے تعمیراتی سرگرمیوں کو وقت پرمکمل کرسکے ۔مرکزی حکومت کے ایک سینئرافسر وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے ایک سینئرافسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرکزی زیر انتظام علاقے جموںو کشمیرمیں ڈی ڈی الیکشن کے بعد اب نچلی سطح پرپنچایت راج کوعملی جامہ پہنچانے کے لئے بااختیار خود مختار فائنانس کمشن کی ضرورت محسوس کی گئی جس کا جلدہی قیام عمل میں لایاجارہاہے اور اس سلسلے میں تمام مرکزی اداروں نے ہری جھنڈی دکھائی ہے متعلقہ وزارتوں کے سینئرافسروں کے مطابق خود مختار بااختیار فائنانس کمشن کا قیام عمل میں لانے کے لئے جموں وکشمیرکے لیفٹنن گورنر آنے والے دنو ںکے دوران باضابطہ طور پراعلان کرنے جارہے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.