اسکولوںکے بعد کالجوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان ؛ تمام کالج 28دسمبرسے اگلے سال 14فروری تک سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے

سرینگر/24دسمبر: جمو ں کشمیر میںشدید ٹھنڈ کے چلتے اسکولوں کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کالجوں میں بھی سرمائی تطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زونوں میں قائم سبھی کالج 28دسمبرسے اگلے سال 14فروری تک سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم نے جموں کشمیر میںکالجوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق ادی کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زونوں میں قائم سبھی کالج 28دسمبرسے اگلے سال 14فروری تک سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔ حکمنامہ کے مطابق صوبہ جموں کے گرمائی زون میں قائم کالج بھی 26دسمبر سے اگلے سال 4جنوری تک سرمائی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گے۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے چلتے اس سے قبل محکمہ تعلیم نے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔

Comments are closed.