بجلی فیس کے بقایا جات میں غیر معمولی اضافہ ؛ بارہمولہ کے متعدد علاقوں سے آئے صارفین نے محکمہ پی ڈیٰ ڈی کیخلاف کیاغم وغصے کا اظہار

سرینگر /21دسمبر / کے پی ایس: بجلی فیس کے بقایاجات میں غیر اصولوی بنیادوں پر غیر معمولی اضافہ کرکے بجلی بلیں صارفین کو ارسال کرتے ہیں جس سے صارفین میں محکمہ پی ڈی ڈی کے تئیں شدید غم وغصہ پایاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس کے نمائندہ مجید شیری کے موصولہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو آفس ڈویژن بارہمولہ کے احاطے میں صارفین کا جم غفیر دیکھنے کو ملااور محکمہ کے افسران کیخلاف شدیدغم وغصے کا مظاہرہ کررہے تھے ۔بتایاجاتا ہے کہ ان صارفین کے نام بجلی فیس میں غیر معمولی اضافہ دکھا کر صارفین کو ارسال کی گئی ہیں جو ناانصافی پر مبنی معاملہ ہے ۔اس دوران کے پی ایس نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاج میں شامل صارفین نے بتایا کہ ان کی بجلی فیس کی بلوں میں فی کس ہزاروں روپے کا اضافہ تحریر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ناانصافی کے ساتھ کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیںکرسکتے ہیں اور نہ ہی اضافی فیس ادا کرنے کی سکت رکھتے ہیں ۔اس سلسلے میںانہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے ان بلوں میں ترمیم کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورا ہوسکیں گے ۔اس سلسلے میں نمائندے نے ایگزیکٹیو انجینئر بلبیر سنگھ سے بات کی تو موصوف نے ناواقفیت کا اظہار کیا تاہم انہوں نے معاملہ کی طرف فوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ بلوں میں درج ہوئے اضافی فیس کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھیں اور کہا کہ صارفین کے ساتھ کسی قسم کی ناناصافی نہیںہوگی اور ہر حال میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔انہوں نے صارفین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ مطمئن رہیں اور ان سے غیر ضروری اضافی فیس وصول نہیں کیا جائے گا البتہ جائز حدود اندر فیس ادائیگی صارفین پر لازمی ہے ۔

Comments are closed.