تاج محی الدین نے گپھکار الائنس کے تحت حلقہ اوڑی میں بحیثیت ڈی ڈی سی امیدوار کے نامزدگی کاغذات جمع کئے
سرینگر /23نومبر /کے پی ایس: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے وسابق ریاستی وزیر تاج محی الدین نے حلقہ انتخاب اوڑی کیلئے ایس ڈی ایم آفس اوڑی میں گپھکارالائنس کے تحت ڈی ڈی سی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔ کشمیر پریس سروس نمائندہ مجید شیری کے موصولہ تفصیلات کے مطابق تاج محی الدین کو ڈی ڈی سی امیدوار برائے اوڑی فارم جمع کرنے کے لئے جلسہ کی صورت میں چنڈن واڑی سے اوڑی پہنچایا گیا۔فارم جمع کرنے کے بعد موصوف کو مالائیں پہنائے گئے اور والہانہ استقبال کیا گیا اس دوران موصوف نے مین چوک اوڑی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت راج ایکٹ کے تحت ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد لوگوں کے حقوق کی بحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے مسلسل لوگوں کے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں ان مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے تبدیلی لازمی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ اور سپورٹ دیکر ایک بار پھرعوامی نمائندگی کا موقعہ فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے علاقہ میں اس سے تعمیروترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے۔اسی طرح آئندہ عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ترجیحات میں شامل رہے گا۔
Comments are closed.