سرینگر /19اکتوبر / کے پی ایس :وتر گام رفیع آباد کی معروف شخصیت عبدالمجید لون کی اہلیہ محترمہ طویل علالت کے بعدسکونت حال واقع عمرکالونی وانہ بل راولپورہ سرینگرمیں اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملیں۔اس سلسلے میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے انجمنوں اور اشخاص نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ رفیع آباد کے رئیس خاندان کی چشم چراغ تھیں ۔ نیک سیرت ،ملنسار اور باحیا ہونے سے ہردلعزیز خاتون تھیں ۔انہوں نے لواحقین بالخصوص عبدالمجید لون کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی حالت علالت میں موصوف نے رفیع آباد کے وترگام میں پراڈائز نامی اسکول کی بنیاد ڈالی اور ان کی انتظامی صلاحیتوں کے نتیجے میں مذکورہ تعلیمی ادارہ نے ایک تاریخ رقم کی اور شمالی کشمیر کے اطراف واکناف سے تعلق رکھنے والے بچوں نے اسکول ہذا میں تعلیم وتربیت پائی جو آجکل سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجید صاحب کا وہ تعلیمی مشن مثال تھا جس کی وجہ ان کا مقام سماج میں کافی بلند ہے ۔اس لئیوہ غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ ادھربارہمولہ رائٹرس فورم کے صدر مقبول فیروزی نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ عبدالمجید لون وترگام رفیع آبادکے معروف سماجی وسیاسی کارکن اور فروٹ گرورس ایسوسی ایشن سوپور کے بانی صدر مرحوم خواجہ غلام مصطفی کی ہمشیرہ نیک سیرت اور شریف النفس خاتون تھیں ۔ادھر جے اینڈ کے ہیومن ویلفیئر سوسائٹی رفیع آباد نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے لواحقین بالخصوص عبدالمجید لون کے ساتھ تعزیت اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔ادھر صحافی ناظم نذیر نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین بالخصوص اپنے استاد اورسربراہ عبدالمجید لون کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.