بابا پیام الدین ریشی ؒ کی زیارت گاہ کا صدر دروازہ ؛ایس ڈی ایم گلمرگ نے کھولنے کی اجازت دی

سرینگر /یکم اکتوبر /کے پی ایس : بابا پیام الدین ریشی ؒ کی زیارت گاہ کا صدر دروازہ 9مارچ2020کو بند کیا گیا تھا جس سے زائرین اور عقیدت مندوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا تھا ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق زائرین اور عقیدت مندوں کی عقیدت اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم )گلمرگ شبیرالحسن نے بابا ریشی کے صدر دروازہ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم موصوف نے واضح کیا ہے کہ زائرین اور عقیدت مند سرکاری طور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ۔تاکہ زیارت کے دوران کو ئی بھی شخص کورناوائرس جیسی مہلک وباء میں مبتلا ہونے سے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جان کو تحفظ فراہم کرنا فرض اولین ہے ۔اس لئے جان زائرین اور عقیدت مند زیارت کے دوران سماجی دوریوں کو بنائے رکھیں اور ماسک ہرصورت میں پہنتے رہیں ۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Comments are closed.