پنچایت حلقہ نوپورہ سرکار ی طور نظر انداز؛ بی ڈی او واگورہ اور ضلع انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ

سرینگر /26ستمبر /کے پی ایس : شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے بلاک واگورہ سے منسلک پنچایت حلقہ نوپورہ میںگذشتہ سال سے تعمیروترقی کا کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے جس سے لوگ میں غم وغصہ کی لہر دوڑ رہی ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے مجید وانی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرکار تعمیر وترقی کے نئے باب کھولنے کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے تو دوسری طرف ان دیہی علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ حلقہ بلاک واگورہ کے ساتھ منسلک ہے لیکن متعلقہ افسران اس حوالے سے مذکورہ حلقہ کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں ۔اس کے بنیادی محرکات کیا ہیں ؟انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقہ کو نظر انداز کرنے کی تحقیقات کریں اور تعمیر وترقی کے کام شروع کرنے کیلئے تھوس لائھہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔

Comments are closed.