سرینگر/21ستمبر: شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک بجلی ملازم دوران ڈیٹی بجلی کرنٹ لگنے سے شدید جھلس گیا ہے جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ تفصیالات کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں گذشتہ شام اتوار کے روز ایک 50برس کا ڈیلی ویجر غلام حسین شیخ ولد ولی محمد شیخ ساکن سیلو سوپور اُس وقت جھلس کر شدید زخمی ہوا جب وہ سیلو علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر کی مرمت کررہا تھا ۔ اس دوران سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیلی ویجر کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ سوپور پہنچایا گیا ۔ دریں اثناء پی ڈی ڈی سوپور ڈویژن کے ایگزن طارق احمد نے کہا کہ یہ حادثہ بدقسمتی سے پیش آیا اور ڈیوٹی کے دوران اس طرح کے حادثات پیش آرہے ہیں جن میں ہمارے ملازمین زخمی ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ زخمی ملازم کو محکمہ کی جانب سے بھر پور معاوضہ دیا جائے گا تاکہ اس کے علاج و معالجہ میں کام آسکے ۔ ادھر مذکورہ ملازم کے اہلخانہ نے بتایا کہ ابھی تک محکمہ کی جانب سے کوئی بھی ملازم ہمارے پاس نہیں آیا۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ ملازم اس سے پہلے بھی 2017میں اسی گائوں میں دوران ڈیوٹی جھلس گیا تھا اور اب یہ دوسرا واقع ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملازم کی نوکری کو فوری طور پر مستقل کیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.