گزشتہ چھ ماہ میں ہند چین سرحد پر دراندازی کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا / مرکزی وزیر مملکت

جموں کشمیر میں تین سالوں کے دوران 582جنگجوہلاک ،46زندہ گرفتار

سال 2018سے امسال ماہ ستمبر تک 76فورسز اہلکار بھی مارے گئے

سرینگر/16ستمبر: مرکزی وزرات داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہند چین سرحد پر دراندازی کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں تاہم اس دوران ہند پاک سرحد پر 47دراندازی کے واقعات پیش آئیں ۔انہو ں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد عسکری کارورائیوں میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان سے لگنے والی سرحدو ں پر 594دراندازی کی کوششیں ہوئی جن سے 312کوششیںکامیاب بھی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہند چین سرحد پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کیشن ریڈی نے کہا کہ جموںکشمیر میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 582جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 46کو زندہ گرفتار کیا گیا ۔ اسی دوران انہوںنے کہا کہ سال 2018سے امسال ماہ ستمبر تک 76فورسز اہلکار بھی مختلف تشدد آمیز واقعات میں مارے گئے ۔ جی کیشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ سال جب سے دفعہ370کا خاتمہ کیا گیا عسکری سرگرمیوں میںکافی کمی آئی ہے جبکہ جموںکشمیر یو ٹی میں تبدیل کرنے کے بعد سرحدوں پر بھی ماحول اب کچھ پر امن دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ جی کیشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر میں عسکری سرگرمیوں میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور مقامی نوجوانوں کی جانب سے بھی عسکری صفوں میں شمولیت کا رجحان بھی کم ہو گیا ہے ۔

Comments are closed.