سرینگر/11ستمبر: جنوبی اور شمالی کشمیر کے درجنوں علاقوں میں جنگلی جانوروں نے کئی بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنا دیا اور کئی افرادکی چیر پھاڑ کی ، وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے افرادی قوت نہ ہونے کے باعث وہ جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا نمائندے کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ،وسطی کشمیر بڈگام اور جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقوں میں سورج کے غروب ہونے کے ساتھ تیندوے اور ریچھ نمودار ہو رہے ہیں جنہوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے اور شام ہوتے ہی ان علاقوں میں رہنے ولے لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف و ہراس محسوس کرتے ہیں جبکہ محکمہ وائڈلائف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ان جنگلی جانورون کو قابو میں کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں کسی بھی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں ۔قاضی گنڈ سے نمائندے نے طلاع دی ہے کہ قاضی گنڈ کے کئی علاقوں میں ریچھ کے حملے میںکئی افراد زخمی ہو گئے جن کوعلاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ س ریچھ نے ایک اور گھر کے مویشیوں پر حملہ کرکے دو بکریاں نگل ڈالی ۔ادھر چاڈورہ کے سوگام ، مقام کے علاقوںمیں بھی جنگلی جانوروں نے خوف و دہشت کا ماحول پھیلا دیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوںمیں لوگ اپنے گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں وائلڈ لائف محکمہ کے مطابق افرادی قوت کمی کے باعث وہ جنگلی جانوروں کو قابو کرنے میں دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.