مختصر جھڑپ کے پانچ روز بعد سوکھ ناگ نالے سے جیش جنگجو کی نعش برآمد

تلاشی آپریشن میں خصوصی غوطہ خوروں کی خدمات حاصل ، علاقے کا محاصرہ ختم

سرینگر/11ستمبر: وسطی ضلع بڈگام کے کاوسہ علاقے میں مختصر جھڑپ کے پانچ روز بعد نالہ سوکھ ناگ سے جیش محمد جنگجو کی نعش بر آمد کر رلی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نالے میں مسلسل پانچ روز سے تلاشی آپریشن جاری تھا جس دوران ماہر غوطہ خورو ں کی خدمات حاصل کر لی گئی تھی ۔ سی این آئی کے مطابق کاوسہ بڈگام میں پانچ دن قبل تلاشی آپریشن کے دوران فوج و دفورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد فوج و فورسز کو چکمہ دیکر ایک جنگجو زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا ۔ جنگجو کے فرار ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زخمی جنگجو نے نالہ سوکھ ناگ میں چھلانگ لگائی اور مسلسل چار روز تک نالے میں تلاشی آپریشن کے دوران پہلے وہاں سے ہتھیار بر آمد کر لیا گیا جس کے بعد دوران شب جنگجو کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی شام دیر گئے نالہ سوکھ ناگ سے جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت عاقب احمد لون ساکنہ اگلر پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ عسکریت پسند کا تعلق عسکریت پسند تنظیم جیش محمد سے بتایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل فوج کے مرین غوطہ خوروں نے تلاشی آپریشن کے چوتھے روز دریا سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔ غوطہ خوروں نے پانی کے اندر سے 1 چینی ہینڈ گرنیڈ، 1 برا ہوا AK-47 میکزین، 1 چاقو اور دو موبائل فونز برآمد کئے۔یہ بات قابل امر ہے کہ علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے سوموار کے بعد دو پہر علاقے کا محاصرہ کیا تھا جس دوران وہاں مختصر گولیوںکا تبادلہ ہو ا جس کے بعد جنگجو فرار ہوئے تھے ۔ جنگجوئوںکے فرار ہونے کے بعد فوج نے سوکھ ناگ نالے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا جس دوران ماہر غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.