آن لائن سسٹم رائج کرنے سے اسٹام فروشوں کا روز گار متاثر؛ سرینگر میں کیا احتجاج،لفٹنٹ گورنر سے مداخلت کا مطالبہ کیا

سرینگر /9ستمبر /کے پی ایس : سٹیمپ وینڈرس ایسوسی ایشن بڈگام کے بینر تلے اسٹام فروشوں نے پریس کالونی سرینگر میں آکر امتیازاحمد ڈار کی قیادت میں ای سٹیمپنگ کو کالعدم کرنے پر احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل افراد نے کشمیر پریس سروس کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل سرکار نے کوکالعدم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور آن لائن سسٹم رائج کرنے سے ان کے پیشہ پر بُرے اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ان کاروز گار سٹیمپ پر ہی منحصر ہے اور یہ ان کے ساتھ یہ صریحاً ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار لوگوں کو روزگارکے مواقعے فراہم کرنے کا دعویٰ کررہی ہے دوسری طرف برسر روزگار افراد کے پائوں پر کلہاڑی مارنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا روزگار متاثر ہوگا ۔۔احتجاج میں شامل ایک اسٹام فروش اعجاز احمد نے بتایا ہمیں آن لائن کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے تاہم ہمارے پاس جگہ کی انتہائی کمی ہے ۔انہوں نے کہا کہe.stamping کے بغیر ان کو دو ڈھائی لاکھ روپے کا انتظام کرنا ہوگا ۔ جبکہ ان کے پاس مالی سکت موجود نہیں ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے لفٹنٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملہ کی طرف ذاتی مداخلت کرکے e.stampingکو کالعدم کرنے کے حوالے سے جاری کردہ حکم نامہ پر نظر ثانی کریں ۔تاکہ مذکورہ افراد کا روزگار بحال ہوجائے گا اور ان کا اہل وعیال فاقہ کشی پر مجبور ہونے سے بچ جائیگا ۔

Comments are closed.