سرینگر /02ستمبر: سرینگر جموں شاہراہ را م بن کے قریب دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے مسافرہنوز لاپتہ ہے اور اب ان کو ڈھونڈنے کیلئے فوج کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد طلب کرلی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں ضلع رام بن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پیر کی سہ پہر کو دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے آٹھ مسافروں کی باز یابی کے لئے فوج کے خصوصی غوطہ خوروں کو طلب کیا گیا ہے۔اس ضمن میںایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے بدھ کے روز جائے واردات پر میڈیا کو بتایا کہ دریائے چناب میں غرقآب ہونے والے مسافروں کی تلاش کے لئے فوج کے خصوصی غوطہ خوروں کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رام بن کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پر ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی اور گاڑی دریائے چناب میں جاگری جسمیں سوار آٹھ افراد دریاء میں گر کر لاپتہ ہوئے ہیں تاہم ان کی تلاش گزشتہ دو روز سے جاری ہے لیکن ابھی تک ان کی بازیابی میں کامیابی نہیں ملی ۔ اس دوران آج فوج کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد طلب کرلی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.