سرینگر /29اگست /کے پی ایس : شمالی کشمیر کے قصبہ سوپورسے چند ہی کلومیٹر کی دوری پر واقع براٹ کلان کی رابطوں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہیں جس سے لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ براٹ کلان سے ڈانگر پورہ رابطہ سڑک خستہ حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال2005میں محکمہ آر اینڈ بی نے مذکورہ سڑک پر میگڈم بچھانے کا کام کیا ہے لیکن پندرہ سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی مذکورہ سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے مذکورہ سڑک میں ایسے گھڑے اور خندق ہوئے ہیں کہ لوگوں کا عبور ومرور مشکل بن گیا ہے جبکہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرنسپورٹروں کیلئے بھی مذکورہ سڑک کافی عذاب دہ ثابت ہورہی ہے اور گاڑیوں کو چلتے وقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے کو متعلقہ افسران کی نوٹس میں لایا تاہم متعلقین نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.