کلورہ شوپیان باغات میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی
البدر کمانڈر سمیت چار جنگجو جاں بحق ، ایک کو زندہ گرفتارکیا گیا ، علاقے میں آپریشن جاری
مہلوک جنگجو کھمنو سرینگر کے پنچ کی اغوا کاری اور ہلاکت میںملوث تھے / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/28اگست/سی این آئی/ وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے کلورہ کے باغات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران عسکری تنظیم البدر سے وابستہ 4 جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیںجبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں 4 جنگجوئوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ اسی دوران جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع شوپیان میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ادھر آئی جی پی کشمیر نے کمانڈر سمیت چار البدر جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو سرینگر کے پنچ کی اغوا کاری اور ہلاکت میںملوث تھے ۔ سی این آئی کے مطابق کلورہ شوپیان کے میوہ باغات میں تین سے چار جنگجوئوںکی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے جمعہ کے بعد دوپہر باغات کا محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی فوج و فورسز نے باغات میں تلاشی آپریش شروع کر دیا تو وہاں فورسز اور جنگجوئوں کو آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔ذرائع کے مطابق جونہی باغات میں گولیوں کا تبادلہ شروع کیا گیا تو فورسز کی مزید کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی اور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین ابتدائی گولی باری میں پہلے دو جنگجو جاںبحق ہو گئے جس کے بعد کچھ منٹوں تک علاقے میں گولیاں کا تبادلہ تھم گیا تاہم بعد میں ایک مرتبہ پھر فورسز اور جنگجوئوںکے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ علاقے میں گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوںکے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ۔ اور طرفین کے مابین کچھ منٹوں تک گولی باری جاری رہنے کے بعد مزید دو جنگجو جاں بحق گئے اور اس طرح سے جھڑپ میں کل ملا کر چار جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جنگجو ئوں مخالف آپریشن عمل میںلایا گیا جس دوران جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی ۔ پولیس کے مطابق مسلح تصادم آرائی میں چار جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔
Comments are closed.