شوپیان /19 اگست /کے پی ایس: جنوبی کشمیر کے شوپیان میں ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پولیس وفورسز نے چار افراد کو گرفتار کیا اس دوران ان کی تحویل سے 4گرنیڈ اور AK47کے 100راونڈ برآمدکئے ۔ذرائع کے مطابق پولیس اور فورسز نے چار افراد بشمول امتیاز احمد ڈار ساکنہ رتنی پورہ،پرویز احمد کمہار،سجاد احمد دھوبی ساکنان پنجورہ اور شاہد منظور ساکنہ ہلو امام صاحب کی گرفتاری عمل میں لائی اوران کے تحویل سے 4گرنیڈ اور گولیاں برآمد کیں۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 191/2020دفعات زیر نمبرات 7/25،،18,39ULA،اور 307IPC کے تحت کیس رجسٹر کیا اور بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی.
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.