مانٹرنگ
سرینگر/18اگست: مرکزی وزیر دخلہ امت شاہ کی حالت گزشتہ روز متغیر ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر دلی کے ایمز میں داخل کیا گیا ہے ۔ نہیں ایمس کے پوسٹ کووڈ کیئر میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت مین ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ منگل کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں بھرتی کرائے گئے۔ ایمس ذرائع نے جانکاری دی کہ شاہ کو پیر۔ منگل کی درمیانی رات ہلکا بخار ہونے پر ایمس میں بھرتی کرایا گیا۔ ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کی قیادت مین ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ شاہ پچھلے دنوں کورونا وائرس مثبت پائے گئے تھے۔ حال ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ تب سے وزیر داخلہ آئسولیشن میں تھے۔ایمس میڈیا اور پروٹوکول ڈویڑن کے چئیرپرسن ڈاکٹر پروفیسر آرتی وج نے ایک پریس بیان کے ذریعہ بتایا کہ ’ پچھلے تین۔ چار دن سے امت شاہ کے جسم میں درد اور تھکان کی شکایت تھی۔ وہ کووڈ۔ انیس کی جانچ میں منفی پائے گئے تھے۔ انہیں ایمس کے پوسٹ کووڈ کیئر میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال سے اپنا کام کر رہے ہیں‘۔بتا دیں کہ کووڈ۔ انیس کا علاج کرا رہے وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ ان کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ 55 سالہ شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈاکٹروں کی صلاح پر وہ اگلے کچھ دنوں تک ہوم آئیسولیشن میں رہیں گے۔شاہ نے ٹویٹ کیا تھا ’ آج میری جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ میں بھگوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس وقت جن لوگوں نے میری صحت کے تئیں نیک تمناوں کا اظہار کر مجھے اور میرے کنبے کو ڈھارس بندھایا، ان سبھی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈاکٹروں کی صلاح پر میں ابھی کچھ اور دنوں تک گھر میں آئیسولیشن میں رہوں گا‘۔
Comments are closed.