پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ الفاظ پرراجوری میں پْرامن احتجاج

عوام بھائی چارہ قائم رکھے کچھ فرقہ پرست سیاسی مفاد کے لئے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں / مسلم لیڈران

سرینگر /17اگست: 15 اگست یعنی سنیچر کے روز سوشل پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارت رکشا منچ نامی تنظیم کے لیڈر نے اپنے بیان میں پیغمبر اسلام کے بارے میں گستاخانہ آمیز باتیں کی جس کے بعد جموں کشمیر میں احتجاجی ماحول بن گیا۔ وہیں راجوری میں بھی مسلم اور سماجی تنظیموں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نظیر شیخ اور ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی سے ملاقات کر انہیں یاداشت کی کاپی سونپی جس میں لکھا ہے کہ بھارت رکشا منچ کے جس جس لیڈر نے پیغمبرِ اسلام کی شان کے خلاف بیان دیا انہیں پی ایس ائے کے تحت جیل میں ڈالا جائے اور راجوری میں بھی اس پر ایک ایف ائی آر درج کی جائے کیونکہ اس شخص نے پیغمبرِ اسلام کی شان میں توہین امیز بیان دے کر جموں کشمیر مذہبی بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اس لئے بھارت رکشا منچ کے خلاف بھی ایکشن کیا جائے اور جس نیوز پورٹل نے یہ نیوز سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی اینا ٓئی کے مطابق مسلم تنظیموں میں تحریک غلامان مصطفیٰ، انجمن غلامان غوث، تحریک علمائے اہلسنت راجوری، انجمن علمائے اہلسنت، الھدا ایجوکیشنل ٹرسٹ، مرکزی میلاد کمیٹی راجوری، مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن، مسلم یوتھ فیڈریشن، یونیورسل ہیلپ، انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں بھی شامل ہیں۔ وہیں اس موقع پر ڈی سی راجوری محمد نظیر شیخ اور ایس ایس پی راجوری چدان کوہلی نے کہا کہ ہم آپ سب کے مشکور ہیں کیونکہ آپ سب نے ماحول کو خوشگوار رکھا اور اس کے علاوہ جموں پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے اور گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں اور آپ کی طرف سے جو یاداشت کی کاپی ہمیں دی گئی ہے وہ ہائیر اتھارٹی تک پہنچائے گے۔ وہیں دوسری طرف بڑی تعداد مسلم نوجوانوں نے بھی پْرامن احتجاج کیا اور اولڈ سٹی راجوری سے ڈی سی دفتر تک بھارت رکشا منچ کے لیڈران کے خلاف نعرے بازی کی اور قصور وار کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments are closed.