سرینگر/17اگست: سرائے بالا سرینگر کے ایک شخص کی نعش کو جی بی پنتھ ہسپتال کے نزیک برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق سرائے بالا سرینگر کے ایک شخص کی نعش کو آج مقامی لوگوں نے جی بی پنتھ ہسپتال کے باہر پایا جس کے بعد پولیس کو اس سلسلے میں مطلع کیا گیا جنہوںنے نعش کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لیا۔ فوت شدہ شخص کی شناخت سرائے بالاسرینگر کے ’’تٹا ‘‘کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ ادھر قاضی گنڈ میں ایک خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے رو ز ضلع اننت ناگ کے دمجن قاضی گنڈ میں روبینہ اختر اہلیہ ظہور احمد اپنے کچن میں کام کررہی تھی جس دوران دوودھ الیٹرک ہیٹر پر دودھ اُبال رہی تھی کہ دودھ ہیٹر پر جاگر جس دوران خاتون نے دودھ کے برتن کو نیچے اُتار نے کی کوشش کی جس دوران ہو بجلی کرنٹ سے ہلاک ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.