سرینگر/16اگست: ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں جمعہ کے روز ایک ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والا معمر شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ترال قصبہ میں ایک 60برس کا شخص ترال کے پہاڑی علاقے میں اپنے میویشیوں کو چرانے گیا تھا جس دوران وہاں پر ایک ریچھ نے اس پر اچانک حملہ کرکے شدید زخمی ہوا ۔ حملے کے موقعے پر شہری کی چیخ و پُکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوئے جنہوں نے مذکورہ شہری جس کی شناخت عبدالغنی شیخ ولد عبدالوحاد ساکنہ کھان گنڈ ترال کے بطور ہوئی ہے کو ریچھ کے چنگل سے بچاکر ہسپتال پہنچایا ۔ تاہم آج مذکورہ شخص زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.