سرینگر/15اگست: کولگام میں ایک دو برس کا بچہ کھیلنے کے دوران نزدیکی نالہ میں ڈوب گیا ۔مقامی لوگوںنے اگرچہ بچے کو جلدی ہی پانی سے باہر نکالا تاہم تب تک بہت دھیر ہوچکی تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں بچوں کے غرقآب ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز وادی کے مختلف علاقوں سے غرقآبی کے واقعات کی اطلاع موصول ہورہی ہے ۔ تازہ واقعے میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے فرصل یاری پورہ علاقے میں ایک 2برس کا بچہ ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عنایت اللہ منظورولدمنظوراحمد وگے ساکنہ فرصل یاری پورہ نزدیک ہی دوسرے بچوں کے ساتھ کھی رہا تھا جس دوران بچے کا پیر پھسل کر قریب بہنے والے نالہ میںڈو ب گیا اس دوران اگرچہ مقامی لوگوں نے بچے کو جلدی ہی پانی سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ اس واقعے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.