شیو سینا نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے پوتے پارتھ پوار کی جانب سے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کراے جانے کے مطالبے کو بچکانہ اوربے وقوفی” قرار دیا۔ پارتھ پوارڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کے فرزند بھی ہیں۔
شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا ‘ میں لکھے گےاداریہ میں تحریر کیا ہے کہ ممکن ہے کہ کوئی پارتھ کا غلط استعمال کر رہا ہو۔
ادارتی مضمون کے مطابق ، "پارتھ پوار نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو خط لکھا کر سوشانت سنگھ راجپوت کیس کوسی بی آئی کے حوالے کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ ایک سوچی سازش کا حصہ ھو سکتا ہے اور انہیں استعمال کیا جا رہا ہو –
اداریہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ کچھ تجربہ کار افراد سی بی آئی انکوائری کے مطالبہ کی پشت پناہی بھی کررہے ہیں انھیں یہ سمجھنا چاہئے کہ مہاراشٹر کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی سازش رچی جاری ہے نیز ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی اہل ہے۔
مضمون میں ممبئی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب تک اس معاملے میں جو تفتیش ہوئی ہے وہ ٹھیک ڈھنگ سے کی گئ ہے -کسی بھی سمت میں اس معاملے میں ممبئی پولیس نے کوئی کوتاہی نھیں برتی ہے-
Comments are closed.