سیئول،14 اگست: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کم ٹوک ہن کو شمالی کوریا کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے شمالی کوریا کابینہ کے سربراہ کم جئے ریانگ کی جگہ کِم ٹوک ہن کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی آرڈر 13 اگست کو عام کیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق 59 سالہ کم ٹوک ہن نے اس تقرری سے قبل پارلیمانی بجٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.