سرینگر/08اگست: شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آج صبح اچانگ آگ لگی جس کے نتیجے میں ہسپتال عمارت کا کافی نقصان پہنچا ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قصبہ ٹنگمرگ میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگمرگ سے سنیچروار کی صبح اچانگ آگ کی لپٹیں نکلتے دیکھی گئی اس دوران فوری طور پر فائرس سروس کو مطلع کیا گیا اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں ، پولیس و مقامی لوگوںنے آگ کو قابو میں کرلیا تاہم آگ سے ہسپتال عمار کو کافی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ ادھر پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.