سرینگر/08اگست:جے اینڈکے سکول بورڈ آف ایجوکیشن نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان کیلئے فارم بھرنے کی نوٹفکیشن جاری کی ہے جس کے مطابق 11ویں جماعت کے طلبہ 18اگست سے 7ستمبر تک فارم داخل کرسکتے ہیں جبکہ 12ویں جماعت کے طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ 24اگست تک فارم داخل کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کووڈ19کے نتیجے میں جہاں تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں وہیں پر جموں کشمیر بورڈ نے گیارہویں ، بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طلبہ امتحانات میں شرکت کیلئے فارم داخل کریں ۔ اس ضمن میں بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ11ویں جماعت کے طلبہ 18اگست سے 7ستمبر تک فارم داخل کرسکتے ہیں جبکہ 12ویں جماعت کے طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ 24اگست تک فارم داخل کریں ۔اس کے ساتھ ہی 10ویں جماعت کے طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن درخواستیں جمع کریں ۔ ایک طرف بورڈ کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے تو دوسری طرف طلبہ نے بتایا ہے کہ ان کو مخمصے میں ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ان کا سلیبس نامکمل ہے کیوں کہ وادی میں تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے بچے آن لان کلاسوں میں شریک نہیں ہوسکے ہیں۔ طلبہ نے کہا ہے کہ وادی کے اکثر طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیں بے معنیٰ ثابت ہوئی ہے کیوں کہ وادی میں تیز رفتا ر انٹرنیٹ پر پابندی عائد ہے جبکہ سبھی طلبہ کو برانڈ بینڈ سہولیت دستیاب نہیں ہے ۔ دریں اثناء بورڈ چیرپرسن وینا پنڈتا نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ہم نے ابھی صرف نوٹفکیشن جاری کی ہے تاہم ابھی یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ امتحان منعقد کئے جائیں گے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور ابھی اس معاملے میں پوری طرح سے فیصلہ لینا باقی ہے جو کافی مشاورت کے بعد ہی لیا جاسکتا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.