سرینگر/ 25جولائی: فوجی کے مغربی کمانڈر نے سنیچروار کو بین الاقوامی سرحد کا دورہ کرکے وہاں فوج کی تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا۔ اس دوران انہوںنے سرحدوں پر تعینات فوج کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کیلئے چوکس رہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مغربی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل آر پی سنگھ نے پنجاب ،ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے بین الاقوامی سرحدوں کا دورہ کیاجس دوران انہوں نے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق اس موقعہ پر ان کے ہمراہ 9 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل اپیندر کے علاوہ فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ آرمی کمانڈر نے فیلڈ فارمیشن کمانڈروں سے بھی بات چیت کی۔جس دوران انہوں نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ انہیںہدایت دی کہ کسی بھی ملک کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے کو ناکام بنانے اور دشمن کو بھر پور جوا ب دینے کیلئے متحرک رہیں اور کوئی بھی کارورائی ہوئی تو اس کا بھر پور انداز میںجواب دیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.