لاسی پورہ پلوامہ میں پولیس نے چار پھڈ بازوں کو گرفتار کرلیا

دائو پر لگائی گئی رقم اور تاش کے پتے ضبط، کیس درج ، تفتیش شروع

سرینگر/23جولائی: پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں پولیس نے جمعرات کو ایک مصدق اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4قمار بازوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے قبضے سے رقم اور تاش کے پتے بھی ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ نامی گائوںمیں جواریوں اور دیگر جرائم میںمبتلاء افراد سرگرم ہوگئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ پولیس سٹیشن کو ایک مصدقہ اطلاع ملی جس کے بعد ایس ایچ او لتر محمد حفیظ کی قیادت میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ ڈال کر چار پھڈ بازوں کو گرفتار کرلیا جس دوران ان جواریوں سے 15000روپے کی نقد رقم اور تاش کے پتے ضبط کرکے انکو حوالات پہنچایا ۔ اس دوران پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے پھڈ بازوں کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس موقعے پر مذکورہ ایس ایچ او نے کہا کہ علاقہ میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی حرکت کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ۔ منشیات اور جوے کی لت میں مبتلاء ملزمین کے خلاف پولیس اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

Comments are closed.