کپوارہ میں ایک اور معصوم غرقآب ،علاقے میں کہرام ، ہر سو سسکیاں

سرکار کی جانب سے دریائوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود بھی پیش آرہے ہیں واقعات

سرینگر/23جولائی: کپوارہ میں ایک نو عمر لڑکا نہانے کے دوران نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا جس کے نتیجے میں علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگوںنے اس حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں میں نہانے پر پابند لگانے کے باوجود بھی وادی کے دریائوں میں لڑکے اور بڑے بچے نہاتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں تارتپورہ ، رامحال منزگام میں ایک 12سالہ لڑکا عمرفاروق وار ولد فاروق احمد وار اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نالہ کامل میں نہارہا تھا جس دوران وہ ڈوب گیا اس دوران نزدیکی لوگوں نے فوری طور پر پانی میں چھلانگیں لگاکر بچے کو بچانے کی کوشش کی اور نالہ سے باہر نکالتے ہی فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا ۔ اس حادثے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور علاقہ میں غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔ ادھر یہ بتانا لازمی ہوگا کہ وادی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 25کے قریب افراد جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں دریا برُد ہوئے ہیں اور غرقآبی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے سرکار نے دریائوں میں نہانے پر پابندی لگادی ہے تاہم اس کے باوجود بھی بچے نہارہے ہیں ۔

Comments are closed.