کورنا کی قہر سامانیاں جاری ، 05سالہ کمسن بچے سمیت مزید 8افراد جاں بحق
جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 274تک پہنچ گئی ، کشمیر میں ہلاکتوں کا ہند سہ 250عبور کر گیا
سرینگر/22جولائی: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ہے اور بدھ کو 05سالہ کمسن بچے سمیت مزید 8مریضوں کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اموات کی تعداد 274تک پہنچ گئیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اور بدھ کو مزید آٹھ مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 274تک پہنچ گئی ہے ۔مہلوکین میں شمالی ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا پانچ سالہ کا کمسن بچہ بھی شامل ہے ۔ بدھ کے روز جاں بحق ہونے والوں میں زونی مر سرینگر کا45سالہ شہری،پالپورہ کی ایک45سالہ خاتون،راجباغ کا58سالہ شہری اور مزید ایک شہری شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زونی مر کا شہری سی ڈی اسپتال،پالپورہ کا شہری صدر اسپتال جبکہ راجباغ کا رہنے والااور چوتھا ایک اور شہری سکمز صورہ میں دم توڑ بیٹھے۔اسی طرح سے معلوم ہوا ہے کہ سکمز صورہ میں بانڈی پورہ کے قاضی آباد علاقے سے تعلق رکھنے والے پانچ سال کے بچے کی موت بدھ کو واقع ہوئی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ بچہ جھلس گیا تھا جس کے بعد اسکو 20جولائی کو اسپتال میں داخل کر ایا گیا اور اسپتال میں داخلہ کے بعد بچے کا کورنا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ۔ اور آج وہ اسپتال میںزندگی کی جنگ ہار گیا جبکہ اسی طرح سے سونہ وار سرینگر کا 54سالہ شہری کو بھی مختلف امراض میں مبتلا پانے کے بعد سکمز صورہ میں 14جولائی کو داخل کر ایا گیا تھا جس کے بعد اس کی موت آج ہوئی اور اس کا کورنا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔ تازہ ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 274تک پہنچ گئی ہے ہے اور ان تازہ ہلاکتوں سے وادی کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد254ہوگئی ہے جبکہ20افراد کی موت جموں صوبے میں واقع ہوئی ہے۔جبکہ وادی کشمیر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر سرینگر میں ریکارڈ کی گئی ہے ۔
Comments are closed.