پونچھ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر تین افراد ہلاک

علاقے میں کہرام ، پرنم آنکھوں کے ساتھ جوڑے کو کیا گی سپرد خاک

سرینگر/ 21جولائی: پونچھ میں آج اُس وقت ایک المناک حادثہ پیش آیا جب آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک نوجوان جوڑے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ میں شدید غم واندوہ کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کرکے انہیں پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے گھمسر ڈھوکا سرنکوٹ میں دوران شب قریب رات بارہ بجے اچانک آسمانی بجلی گرآئی جس میں تین افراد ہلاک ہوئے جن میں محمد حاسق اور ا کی اہلیہ زرینہ اختر اور ایک شخص جاوید احمد ساکنہ لسانہ شامل ہیں ۔ اس حادثے سے متعلق متعلقہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان جوڑا اور ان کا ایک بچہ اپنے جانوروں کو چرانے کےلئے نزدیکی جنگل گئے تھے جہاں برق کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیم بشمول ضلع انتظامیہ کے افسران جائے ورادات پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر انہیں ضروری لوازمات کے بعد وارثین کے حوالے کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ جو بچہ تھا اس کو ڈھونڈنے کےلئے کارروائی جاری ہے تاہم بچہ شائد زندہ ہے کیوں کہ جس جگہ نعشیں ملی ہے وہاں بچہ کو نہیں پایا گیا۔ ادھر اس ناگہانی حادثے میں تین افراد کی موت پر علاقہ بھر میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور مرحومین کی آخری رسومات میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے انہیں پُرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا ۔

Comments are closed.