سرینگر/19جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک 11سالہ نو عمر لڑکے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے آپ کو پھانسی لگاکر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ پویس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈانگر پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ اسرار احمد بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکنہ ڈانگر پورہ نے اپنے آپ کو رسی سے لٹکاکر اپنی زندگی ختم کردی ہے ۔ اس واقع پر علاقہ بھر میں کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔ لڑکے کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.