کورونا بحران کے دوران بنگال میں؛ عجیب و غریب بچے کا جنم، نہ تو آنکھیں ہیں اور نہ ہی کان

سرینگر/18جولائی/سی این آئی// ملک بھر میں جہاں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد سے لوگ پریشان ہیں، وہیں کولکاتا میں ایک ایسی بیماری کے ساتھ ایک بچے نے جنم لیا ہے جس نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نبانہ کے قریب غیر سرکاری نرسنگ ہوم میں کولکاتا کے قریبی ضلع ہوڑہ کے شیب پور کی رہائشی ایک خاتون نے گزشتہ شام ایک بچے کو جنم دیا لیکن یہ بچہ دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں تھا۔ بچے کی آنکھ اور ناک نہیں تھی۔ اسکن کی عجیب و غریب بیماری کے ساتھ اس بچے کا جنم ہوا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کا نام Harlequin ichthyosis ہے اور دنیا بھر میں کم و بیش دو سو بچے اس بیماری کے ساتھ جنم لے چکے ہیں۔سی این آئی کے مطابق یہ بیماری پانچ لاکھ میں ایک کو متاثر کرتی ہے۔ مغربی بنگال میں اس بیماری کے ساتھ جنم لینے والا یہ پہلا بچہ ہے جبکہ عراق و دیگر ملکوں سمیت دلی و مہاراشٹر میں بھی ہارلے کوئن اکتھائسیس کی بیماری کے ساتھ بچوں کا جنم ہوچکا ہے۔ڈاکٹر حمل کے دوران لاپرواہی برتے جانے کو اس بیماری کی وجہ بتا رہے ہیں۔ عام طور پر انسان کا اسکن نرم ہوتا ہے لیکن اس بجے کی جلد کافی سخت ہے۔ بچہ فی الحال وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد سے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی سر جوڑ کر بیٹھی ہے۔ ماں کو بھی الگ تھلگ رکھا گیا یے۔ کس طرح اس بچے کا علاج کیا جائے فی الحال ڈاکٹر اس پر غور و فکر کررہے ہیں۔ ریاستی صحت محکمہ کو بھی اس بچے کے تعلق سے اطلاع دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.