کنگن میں زمین کھسکنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ دوسرے روز بھی بند

مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ، شاہراہ کھولنے کا کام جاری

سرینگر/18جولائی: کنگن کے بونی باغ میں زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر دووسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔ جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ پر کنگن کے بونی باغ علاقے میں جمعہ کو پہاڑی کھسک آئی جس کے نتیجے میں رہائشی مکانوںاور دکانوں کو نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ زمین کھسکنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد روک دی گئی اور سنیچروار کو مسلسل دوسرے روز بھی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد معطل رہی جس کے نتیجے میں شاہراہ کے مختلف سینکڑوں کی تعداد گاڑیا ں درماندہ ہو گئی ہے۔ ادھر باڈر روڑس آرگنائیزیشن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور شاہراہ کو قابل آمد رفت بناتے ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام نفری کا کام پر لگایا گیا اور جلد ہی شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر گاڑیوں کی آمد رفت بحال کی جائے گی ۔

Comments are closed.