سرینگر/18جولائی: پونچھ میں گزشتہ رات گولہ باری کی زد میں آکر ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ادھر دفاعی ترجمان نے پاکستانی فوج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین سرحدی کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے اور روزانہ جموں کشمیر میں لگے سرحدی علاقوں میں گولہ باری ہورہی ہے ۔ تازہ واقعے میں ضلع پونچھ کے ایک سرحدی گائوں میں گزشتہ رات ایک رہائشی مکان پر مورٹار شل گرنے سے کنبہ کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں مرنے والوں میں محمد رفیق ، ان کی اہلیہ رافیہ بی اور ان کا فرزن عرفان احمد ساکنان کھری کرمارہ شامل ہیں ۔ ایک ہی کنبے کے تین افراد کے ہلاک ہوجانے سے علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا اور لوگوں نے اس واقع پر سخت افسوس کااظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستانی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اس خونی کھیل کو اب بند کردیں کیوں کہ دوممالک کی دشمنی میں آرپار سیول آبادی نشانہ بن رہی ہے لوگ بے قصور مارے جارہے ہیں ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسرنے بتایا کہ پولیس وسیول انتظامیہ کے افسران ہفتہ کے روز علاقہ میں پہنچے جہاں انہوںنے گولہ باری سے ہوئی تباہی کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران آزاد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولہ باری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ۔ دریں اثناء فوجی ترجمان نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ شب بلا اشتعال گولہ باری کی جس کی وجہ سے متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوج کی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا اور متعدد فوجی بینکروں کو تباہ کردیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.