سرینگر/17جولائی: کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جموں کشمیر میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ جمعہ کی صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر سکیل پر ان کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق بھار ت بھر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے چلتے جہاں آئے روز آسمانی بجلی گرنے اور دیگر واقعات پیش آ رہئے ہیں وہیں مشرقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں اورجمعہ کی صبح قریب پانچ بجے جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جمعہ کی صبح محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.9ریکارڈ کی گئی تاہم کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کٹرا ریکارڈ ہوا ہے تاہم ان زلزلے کے جھٹکوں سے کہیں پر بھی کوئی نقصان نہیںہو گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.