سرینگر/17جولائی/: وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کو اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب بونی باغ علاقے میں اچانک زمین کھسک گئی جس کے نتیجے میں 3رہائشی مکانوں اور 16دکانوں کو شدید نقصان ہو گیا جبکہ زمین کھسک جانے کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت متاثر ہوئی۔ زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس نے بچائو کارروائیاں شروع کر دی جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں گاندربل سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کنگن مین مارکیٹ سے چھ کلو میٹر کی دوری پر واقع گائوں بونی باغ میں جمعہ کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں اچانک زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ۔ نمائندے کے مطابق دن کے قریب 12بجے بونی باغ علاقے کی چھوٹی پہاڑی سے زمین کھسکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کے نیچے تین رہاشی مکان اور 16دکانیں دب گئی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی کھسک جانے کے نتیجے میں رہائشی مکانوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑی کھسک جانے کی خبر پھیلتے ہی پولیس و سول انتظامیہ کے افسران جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جبکہ حالات کا جائیزہ لیکر نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی کھسک جانے کے نتیجے میں سرینگر لداخ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد رفت متاثر ہوئی اور سڑک بند ہونے کے نتیجے میں ٹریفک کو روک دیا گیا ۔ ایس ڈی ایم کنگن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زمین کھسکنے کے واقع میں 16دکانوں اور تین رہائشی مکانوںکو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ جبکہ سرینگر۔لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.