بھارت نے کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی

پاکستانی حکام کی موجودگی میں اسلام آباد میں ملاقات آج متوقع

سرینگر/16جولائی: بھارت نے پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی روزنامہ میں شائع ایک خبر نے ذرائع کے مطابق لکھا ہے کہ بھارت نے جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کی پاکستان کی پیشکش قبول کرلی ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور و اعلیٰ حکام پاکستانی دفتر خارجہ میں موجود ہیں اور کل بھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات اسلام آباد میں آج شام ہی ہونے کا امکان ہے جب کہ کلبھوشن یادیو سے نظر ثانی پٹیشن کے حوالے سے کاغذات پر دستخط لیے جانے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ دنوں بھارت کو کل بھوشن یادیو تک ایک مرتبہ پھر قونصلر رسائی کی فراہمی کی پیشکش کی تھی، اس کے علاوہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا تھاْ۔

Comments are closed.