سرینگر/16جولائی: جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے مضافاتی علاقے سے ایک طالب علم گزشتہ کئی دنوں سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہے جس کے اہل خانہ نے انہیں گھر واپس آنے کی درد مندانہ اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق 19سالہ شعیب شفیع بٹ ساکنہ چرسو اونتی پورہ جو کہ پیر امیڈیکل طالب علم ہے گھر سے نکالنے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے ۔ اہل خانہ کے مطابق 12جولائی کے مطابق شعیب جو کہ ان کا اکلوتا بیٹا ہے گھر سے نکلا تاہم ابھی تک وہ واپس نہیںلوٹ آیا ۔ شعیب کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میںپولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں گمشدگی کی ایک رپورٹ بھی درج کرائی ہے اور پولیس نے شعیب کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ہنوز لاپتہ ہے جس کے نتیجے میں انہیں کافی پریشانیاں لاحق ہو گئی ہے ۔ شعیب کے والد نے بتایا کہ وہ حقیقت سے بے خبر ہے کہ ان کا بیٹا ہے کہاں اور ہم اپیل کرتے ہیں جہاں بھی وہ ہے وہ واپس گھر آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ماں کافی علیل ہے اور اپنے بیٹے کے انتظار میںرات دن رو تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ اگر ہمارے بیٹے کے بارے میں کسی کو بھی کوئی علمیت ہو تو اسے واپس گھر لانے میںہماری مدد کی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.