سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس متحرک

جعلی فیس بک پیج بناکر ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے کی پاداش سوپور کا شہری گرفتار

سرینگر/16جولائی: سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی قصبہ سوپور میں جعلی فیس بک پیج بناکر ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے کی پاداش میں ایک صارف کی گرفتاری عمل میںلائی ہے اور معاملے کی کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے رئیس احمد میر عرف دانش ولد فیروز احمد میر ساکن بریٹھہ کلان سوپور نامی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی جس پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بنایا تھا جس کے ذریعے وہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دے رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فیس بک پرحال ہی میں ابو حزیفہ نامی اکاونٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی اور اْس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گجرانوالہ پاکستان کا رہنے والا ہے۔پولیس نے کہا’’ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ بمنہ سرینگر کے معروف تاجر کی ہے‘ـ۔ ملزم نے ویڈیو کے ذریعے مذکورہ تاجر کے نام یہ کہتے ہوئے ہٹ وارنٹ جاری تھی کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔پولیس کے مطابق’’تاجر ہمارے پاس آیا اور فیس بک پیج چلانے والے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا‘‘۔ شکایت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے سائبر سیل کی مدد سے مذکورہ فیس بک پیج چلانے والے کی شناخت کرلی جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق وہ ایسے ہی200 سوشل میڈیااکاونٹس چلانے والوں کی شناخت کا کام کررہی ہے۔

Comments are closed.