سرینگر/15جولائی: راجوری جموں کے نوشہرا علاقے میں اس وقت حکام نے سب ضل اسپتال سیل کر دیا جب اسپتال میں تعینات ہیلتھ آفیسر کو کورنا ٹیسٹ مثبت آیا تاہم وہ لاپتہ ہو گیا جس کو باز یاب کرنے کیلئے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق سب ضلع اسپتال راجوری میں تعینات ایک ہیلتھ آفیسر کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تاہم حیرانگی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ ہیلتھ آفیسر کو اسپتال سے لاپتہ پایا گیا تاہم بعد میں جب ڈاکٹروں کی ٹیم لاپتہ کورونامریض کے گھر پہنچی لیکن وہ گھر سے لاپتہ تھا جس کے بعد اْس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ہیلتھ آفیسر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے اور بعد میں ان کے لاپتہ ہونے کے ساتھ ہی حکام نے سب ضلع اسپتال راجوری کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔ ایڈیشل ضلع کمشنر ایس ایس سیمبیال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشیرا کے سب ضلع اسپتال کو احتیاطی طور سیل کیا گیا ہے تاکہ وہاں کی سینی ٹائزیشن کی جائے۔اس کے علاوہ پورے عملے کو قرنطین کیا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.