سرینگر /14جولائی : ہند پاک الفاظی جنگ کے بیچ سرحدوں پر دونوں افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے اور منگل ایک مرتبہ پھر کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں آر پار شدید شلنگ اور گولی باری ہوئی ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کی صبح ایک مرتبہ پھرکپواڑہ کے ٹنگڈر سیکٹر میں میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر جدید ہتھیار سے فائرنگ کی جس کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا جبکہ کئی ایک شل آبادی والے علاقوں میں بھی آ گر ئے تاہم کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے پاکستانی گولی باری کا بھر پور انداز میں جواب دیا ۔۔دوسری جانب پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سنیئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ادھر منگل کے روز ایک مرتبہ پھر ضلع پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی افواج کے مابین شدید گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کی وجہ سے سرحدی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بلااشتعال گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید تلخیوں کے بیچ دونوں جانب سرحدوں پر تنائو بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ادھر بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری کابھر پور جواب دیا جارہا ہے اور فوج پاکستانی چوکیوںکو نشانہ بنارہے ہیں تاہم دونوں جانب فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.