کولگام میں 2دنوں کی دلہن دل کا دورہ پڑنے سے فوت

دو خاندانوں کی شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، پولیس نے کیا کیس درج

سرینگر/04جولائی: کولگام میں 2دنوں کی دلہن دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی جس کے نتیجے میں دوخاندانوں کی شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے تاہم ابتدائی رپورٹ میں لڑکی کی موت ہارٹ اٹیک ہی بتائی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو خاندانوں کی شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی جب 2دنوں کی دلہن دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی ۔فرصل کولگام یاری پورہ میں فردوسہ اختردختر عبدالرحمان بٹ ساکن ریڈونی کولگام جس کی شادی دو روز قبل ہوئی تھی نے سینے میں اچانک درد ہونے کی شکایت کی جس کے بعد دو روز کی دلہن جس کے ہاتھوں سے ابھی مہندی کا رنگ ذائل بھی نہیں ہوا تھا کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دلہن کو نازک حالت میں سکمزصورہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ 2روز کی دلہن کی اچانک موت سے دلہا اور دلہن کے خاندانوں کی شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی اور دلہے کاگھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا ۔ اس واقع سے علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ ابتداء تحقیق سے یہ موت ہارٹ اٹیک سے ہی معلوم ہوتی ہے تاہم پولیس مکمل جانچ ُپڑتال کرے گی ۔

Comments are closed.