سرینگر/03جولائی: جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے گریز میں تین روزہ کلچرل کم طبی کیمپ آج اختتام پہنچا ہے آج تیسرے روز کنزون گریز میں ایک اور کیمپ منعقد کیاگیا جس میںسینکڑوں افراد میں ادویات اور ماسکیں تقسیم کی گئیں ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ٹرسٹ اور دیگر منتظمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ اس طرح کے طبی کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں تاکہ دور درارز اس علاقے کے لوگوںکو وقت وقت پر علاج و معالجہ ملتا رہے ۔کیمپ کی اختتامی تقریب کے دوران سی این آئی کی جانب سے کیمپ منتظمین اور دیگر شرکاء میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ کے دور افتادہ علاقہ گریز وادی میں یکم جولائی سے تین روزہ کلچرل وطبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خبر رساں ادارہ سی این آئی بطور میڈیا پارٹنر کے شامل تھی اس پروگرام کے آخری دن ٹرسٹ کی جانب سے کنزل ون گریز میں طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں قریب 300مقامی افراد نے شرکت کی ۔ کنزرون ، عزر مرگ ، داور ، تار بل اور دیگر ملحقہ علاقوںسے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ میں آکر علاج و معالجہ کرایا جن میں مفت ادویات اور ماسکیں بھی تقسیم کی گئیں ۔ کیمپ کے منعقد کرنے پر مذکورہ علاقہ کے مقامی شہریوں کے علاوہ متعلق سرپنچ نے کیمپ منعقد کرنے پر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ اور دیگر منتظمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ مہینے دو مہینے بعد اس طرح کے طبی کیمپ یہاں پر منعقد کئے جانے چاہئے کیوں کہ دور درازعلاقہ ہونے کے سبب یہاں کے لوگ طبی سہولیات سے محروم ہے ۔کیمپ کے دوران ایک مہلک مرض میں مبتلاء ایک مریض عبدالرزاق لون جس کا علاج مختلف پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں کیا جاتا تھا جس پر مذکورہ شخص کی تمام جمع پونجی خرچی ہوچکی ہے کو ٹرسٹ کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ اس کے آگے کے علاج پر جو بھی خرچہ آئے گا ٹرسٹ یہ سب خرچہ برداشت کرے گا۔ دریں اثناء اس تین روزہ اختتامی پروگرام کی اختتامی تقریب پر خبر رسیاں ایجنسی سی این آئی کی جانب سے شرکاء میں اعزازی اسناد تقسیم کئے گئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.